Loading
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ اگر آئندہ تین سے چار روز میں دھرنے کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے تو راولاکوٹ میں 20 یا 21 اگست کو انتخابات کرانا ممکن ہو سکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر باغ اور حویلی میں پہلے پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا چکے ہیں جبکہ پولنگ میٹریل کی ترسیل فوج کی نگرانی میں جاری ہے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر 8 اہلکار تعینات ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ 9 اور 10 اگست کو باغ اور حویلی میں انٹرنیٹ بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ آئندہ 7 روز میں راولاکوٹ میں پولنگ کی حتمی تاریخ دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے الزامات کا فوری جواب دینا مناسب نہیں، الیکشن مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی گنتی ہمیشہ امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں کی جاتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل