Saturday, August 08, 2026
 

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ  سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا

 



انگلینڈ کے اوپنر ایملیگوے کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 اگست سے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر ایملیگوے کو مڈل سیکس کے خلاف ون ڈے کپ میچ میں ڈرہم کی نمائندگی کرتے ہوئے کندھے میں انجری ہوئی۔ انگلینڈ نے سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے۔ جیکب بیتھل کی انجری کے باعث جارڈن کاکس نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے جبکہ ڈین لارنس کی بھی دو سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ فاسٹ بولر برائیڈن کارس بھی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اسکواڈ میں واپس آئے ہیں جبکہ اولی پوپ ریزرو وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل