Loading
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے پیرنٹل کنٹرولز کا الگ سیکشن متعارف کرانا شروع کردیا ہے، جس سے والدین کے لیے بچوں کے اکاؤنٹس پر نگرانی اور پابندیوں کا نظام ترتیب دینا مزید آسان ہوجائے گا۔
واٹس ایپ کے پیرنٹ-مینجڈ اکاؤنٹس کے ذریعے والدین یا سرپرست یہ طے کرسکتے ہیں کہ بچے سے کون رابطہ کرسکتا ہے اور وہ کن گروپس میں شامل ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ چینلز اور اسٹیٹس جیسے بعض فیچرز تک رسائی بھی محدود کی جاسکتی ہے۔
والدین کو اکاؤنٹ کی بعض سرگرمیوں، بشمول نئے رابطوں، بلاک کیے گئے صارفین اور پروفائل میں تبدیلیوں سے متعلق معلومات بھی دستیاب ہوں گی۔
یہ فیچر پہلے اینڈرائیڈ پر الگ ’پیرنٹل کنٹرولز‘ سیکشن کے ذریعے فراہم کیا گیا تھا۔
اب یہی سیکشن آئی او ایس پر بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق یہ سہولت ان صارفین کے لیے ہے جو اپنے ملک یا خطے میں ایپ استعمال کرنے کی مقررہ کم از کم عمر سے کم ہوں جبکہ بعض صورتوں میں ایپل بچے کی عمر کی حد براہِ راست شیئر کرسکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل