Saturday, August 08, 2026
 

شیخ حسینہ کیساتھ ایونٹ میں شرکت پر شکیب الحسن کی ٹیم میں واپسی کے امکانات ختم

 



بنگلادیش کے وزیرِ کھیل امین الحق نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے ساتھ ایک ایونٹ میں شرکت کے بعد  بنگلا دیشی کھلاڑی شکیب الحسن کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات مسترد کر دیے۔ شکیب الحسن نے بدھ کو نئی دہلی سے ٹیلی فون کے ذریعے تقریب میں شرکت کی تھی جہاں شیخ حسینہ نے صحافیوں سے خطاب کیا۔ اس کے ایک روز بعد ماگورا میں شکیب کے گھر پر حملہ بھی کیا گیا۔ شکیب نے کہا ہے کہ اگر حکومت انہیں سکیورٹی کی یقین دہانی کرائے تو وہ بنگلادیش واپس آکر عدالت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب وزیرِ کھیل امین الحق نے کہا کہ شکیب نے ایک ’آمر‘ کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھ کر قومی ٹیم میں واپسی کا موقع خود ختم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شکیب کے معاملے کو کافی عرصے سے برداشت اور لچک کے ساتھ دیکھ رہی تھی، تاہم موجودہ صورتحال کے بعد قومی ٹیم میں ان کی واپسی کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔ شکیب الحسن بنگلادیش کے سب سے نمایاں کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور 447 بین الاقوامی میچز کھیلنے کے ساتھ 5 عالمی کپ میں بنگلادیش کی نمائندگی کرچکے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل