Monday, August 10, 2026
 

ججز سمری پر دستخط نہ کرنے کا معاملہ، صدر سے مذاکرات کا ٹاسک اسپیکر قومی اسمبلی کے سپرد

 



ججز کی سمری پر دستخط نہ کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے صدر مملکت سے مذاکرات کا ٹاسک اسپیکر قومی اسمبلی کے سپرد کر دیا۔ وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی، ملاقات میں صدر مملکت کے قانونی مشیر عرفان قادر اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ججز تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے اور بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے اور قانونی پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت کے قانونی مشیر عرفان قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کا معاملہ ان شاء اللہ جلد حل ہو جائے گا، سب مل جل کر مسئلے کا حل تلاش کر لیں گے۔ قانونی مشیر نے کہا کہ سب چیزیں ہماری اور ملک کی بہتری کے لیے ہو رہی ہیں، اس طرح کے مسائل پرامن طریقے سے حل ہو جائیں گے، میں ہمیشہ پُرامید رہتا ہوں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل