Monday, August 10, 2026
 

اپر کوہستان اسکینڈل میں مزید دو ملزمان گرفتار

 



اپر کوہستان اسکینڈل میں مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان کو احتساب عدالت کے جج محمد حامد مغل کے سامنے پیش کیا گیا، دوران سماعت نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر بھی موجود تھے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو تفتیش کے لیے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان اعجاز الحق سی اینڈ ڈبلیو کوہستان اپر کا ملازم ہے نیب کے وارنٹ پر 9 اگست کو گرفتار کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کے ساتھ ملی بھگت کر کے بینک اکاؤنٹس سے ناجائز طور پر 1.126 ارب روپے کیش نکلوا کر غبن کیے، ملزم محمد زبور پرائیویٹ ٹھیکیدار اور ایک نجی تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے اس کو بھی 9 اگست 2026 کو گرفتار کیا گیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے داسو میں دو مختلف نجی بینکوں میں اپنے نام سے اکاؤنٹس کھول لیے تھے ، ملزم نے غیر قانونی طور پر جاری کردہ ٹریژری چیکس کے ذریعے 11 کروڑ 38 لاکھ روپے کی رقم قومی خزانے سے نکال کر اپنے اکاؤنٹس میں جمع کروائی، ملزمان سے تفتیش کی ضرورت ہے تاکہ اس گھنائونے فراڈ میں ملوث دیگر عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو تفتیش کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل