Monday, August 10, 2026
 

ٹیکسلا؛ مارگلہ اور ملحقہ پہاڑیوں پر بلاسٹنگ و کرشنگ، پہاڑی تودا گرنے سے 2مزدور جاں بحق

 



راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا کے علاقے میں مارگلہ اور ملحقہ پہاڑیوں پر بلاسٹنگ و کرشنگ کا مبینہ غیر قانونی دھندہ جاری ہے، سالار گاہ پہاڑی پر بلاسٹنگ و کرشنگ کے دوران پہاڑی تودا گرنے سے دو محنت کش جاں بحق ہوگئے۔ مالک اور منشی دونوں کی لاشیں لے کر موقع سے غائب ہوگئے جس پر پولیس نے قتل بالسبب اور ایکسپلوژو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ ریاست کی جانب سے پولیس کے سب انسپکٹر قیصر عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈیوٹی پر تھے کہ 15 کی ذریعے کال موصول ہوئی کہ سالار گاہ پہاڑی پر جاوید ارشاد  کی کرش مشین کے لیے بلاسٹنگ ہو رہی ہے۔ اطلاع پر سالار گاہ پہاڑی پہنچے تو دریافت پر معلوم ہوا کہ مالک کرش مشین جاوید ارشاد اور اسکا منشی منیر خان دونوں مل کر غیر قانونی بلاسٹنگ کرتے ہیں، موقع پر اسی بلاسٹنگ کی وجہ سے پہاڑی گری ہوئی پائی اور اسی بلاسٹنگ کی وجہ سے دو محنت کش زاہد اور صدام جاں بحق ہوگئے۔ مقدمے کے متن کے مطابق کرش میشن کے مالک جاوید ارشاد اور اسکے منشی منیر خان نے غیر قانونی بلاسٹنگ کی جس کی وجہ سے دو مزدوروں کی موت واقع ہوئی۔ جاں بحق مزدوروں کی لاشوں کو جاوید ارشاد اور منیر خان اپنے ساتھ کہیں لے کر چلے گئے۔ دونوں ملزمان نے جرم کا ارتکاب کیا ہے جس پر دونون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل