Monday, August 10, 2026
 

پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے احتجاج کی کال نظر انداز کرنے پر اکبر ایس بابر کا تبصرہ

 



پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ کے ہائی کورٹ کے باہر جمع ہونے کی کال نظر انداز کرنے پر تبصرہ سامنے آگیا۔  اکبر ایس بابر نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی پر قابض گھس بیٹھیوں نے سیاسی تھیٹر لگایا ہوا ہے، ان مہمان اداکاروں کا پارٹی کے اسیروں کی مشکلات کم کرنے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ عمران خان قید تنہائی میں ہیں دوسری طرف اڈیالہ جیل سے مبینہ طور پر یہ احکامات جاری کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان پارلیمنٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر مظاہرہ کریں تاکہ کیسز جلد سنے جائیں۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ پھر سونے پر سہاگہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کی کال کو پی ٹی آئی کے رکن پارلیمنٹ کی اکثریت مکمل نظر انداز کر دیتی ہے، ان مسخروں کا دور ختم ہونے کو ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل