Loading
بھارت کے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے بیٹر اجنکیا رہانے نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے حوالے سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجنکیا رہانے نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے ون ڈے مستقبل کے حوالے سے جاری بحث میں دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں کی حمایت کردی ہے۔
رہانے کا کہنا ہے کہ ایسے بڑے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ ہر سیریز کے بعد نہیں لینا چاہیے بلکہ انہیں 2027 ورلڈکپ تک واضح حمایت ملنی چاہیے۔
رہانے کے مطابق روہت شرما کی کئی برسوں پر محیط خدمات اور بڑے مقابلوں میں تجربے کو دیکھتے ہوئے ان کی ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ پر بحث ہی نہیں ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر روہت 2027 کا ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں مکمل اعتماد کے ساتھ کھیلنے کا موقع دیا جائے۔
رہانے نے ویرات کوہلی کے لیے بھی یہی مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سینئر کھلاڑیوں کو کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی مکمل حمایت ملنی چاہیے تاکہ وہ بغیر کسی دباؤ کے کھیل سکیں۔
تاہم دوسری جانب بھارتی ٹیم مستقبل کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ روہت ورلڈکپ تک تقریباً 40 برس کے ہوجائیں گے۔
دونوں اسٹارز محدود ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس لیے سلیکٹرز کے لیے تجربے اور موجودہ فارم کے درمیان توازن برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل