Monday, August 10, 2026
 

نئے صوبوں کے معاملے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ

 



نئے صوبوں کے معاملے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان نے نئے صوبوں کے حوالے سے اے پی سی بلانے کا بھی فیصلہ کیا، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے اس معاملے پر باقی جماعتوں کو بھی اینگیج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی متوقع ہے، اپوزیشن اتحاد امیر جماعت اسلامی، اے این پی، شاہد خاقان عباسی اور آفتاب شیر پاؤ سے بھی ملاقات کرے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل