Monday, August 10, 2026
 

مشعال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک، سلمان اکرم راجہ پر پیسے لے کر ٹکٹ دینے کا الزام

 



پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر مشعال یوسفزئی اور سلمان اکرم راجہ کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں خاتون رہنما نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل پر پیسے لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ پریشر بار کونسل کے ممبرز نے بنانا ہے، جن کو آپ نے پیسے لے کر ٹکٹس دیے۔ مشعال یوسفزائی نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ سازشیں اور گروپ بندی کرکے ایسے وکلا کو ممبران بنایا جس کا آئی ایل ایف سے تعلق نہیں تھا، جنہوں نے اپنی فیسیں بڑھائیں، کروڑوں کی کنسلٹنسی لی، سازشیں ہوئی ہیں، جھوٹ بولا گیا۔ انہوں نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ جواب دیں کدھر ہیں بار کونسل کے ممبرز، آپ نے بانی چیئرمین کے اکاؤنٹ کو استعمال کر کے اپنے حق میں ٹویٹس کر کے سازشیں کیں۔ مشال یوسفزئی نے سلمان اکرم راجا کی شلوار اتار کر دروازے پر ٹانگ دیسلمان اکرم راجا بری طرح بے نقابپی ٹی آئی کی اندرونی لڑائی جاری ۔ سب کچھ عوام کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے@salmanAraja @yousafzai_62 pic.twitter.com/cqAkEp1tct— Adv Madiha Shah (@MadihaShah_adv) August 10, 2026 سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے مبینہ آڈیو میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے بتاؤ میں نے کونسی سازش کی ہے؟ میری زندگی کا کوئی ایک ایسا لمحہ نہیں ہے جس پر کوئی انگلی اٹھا سکے۔ سلمان اکرم راجہ نے مبینہ آڈیو لیک میں مشعال یوسفزئی سے پوچھا بتاؤ کونسی سازش کی اور کیا ہے میری سازش؟

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل