Monday, August 10, 2026
 

اچکزئی کا نئے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کیلیے وزیراعظم کو خط

 



تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے آئینی عمل کے آغاز کے لیے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی، آئینی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ محمود خان اچکزئی نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے لیے وزیراعظم کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان آئینی مدت مکمل ہونے کے باوجود کام جاری رکھے ہوئے ہیں، وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کرکے نئے الیکشن کمیشن کی تقرری کا عمل فوری شروع کریں۔ اجلاس میں بانی چیئرمین کی صحت پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تحریک نے مطالبہ کیا کہ بانی چیئرمین کی ہمشیرگان اور ذاتی معالجین کو فوری ملاقات اور رسائی دی جائے۔ تحریک تحفظ آئین نے بانی چیئرمین کا الشفاء ہسپتال میں اہل خانہ اور ذاتی معالجین کی نگرانی میں مکمل طبی معائنہ کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔ اجلاس میں بانی چیئرمین کی صحت اور رہائی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور مشترکہ جدوجہد کے لیے بہتر رابطہ کاری پر زور دیا گیا۔ تحریک تحفظ آئین نے آزاد کشمیر میں سینیٹر مشتاق احمد خان، ان کے ساتھیوں اور گرفتار کشمیری مظاہرین کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔   جس میإں تحریک تحفظ آئین نے وزیراعظم سے فوری طور پر آئینی عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل