Wednesday, August 12, 2026
 

مودی سرکار میں ہندوتوا کی ترویج  جاری؛ ریاست بہار میں اقلیتوں کا سماجی بائیکاٹ

 



ہندوتوا کے زیر تسلط بھارت میں اقلیتوں کے لیے زمین مزید تنگ کر دی گئی  ہے اور ریاست بہار میں سماجی بائیکاٹ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا نے انتہاپسند مودی کے دور اقتدار میں اقلیتوں پر جاری منظم مظالم اور جبر و استبداد کو آشکار کر دیا  ہے۔ عالمی میڈیا ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق  بھارت کی ریاست بہار میں مسیحی خاندانوں کو ہندو انتہاپسند عناصر کی جانب سے سماجی بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں انتہاپسند ہندو مسیحی برادری پر جبری ہندو مذہب اختیار کرنے کے لیے شدید دباؤ ڈال رہےہیں۔ بہار میں مسیحی برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں رکاوٹوں اورسماجی بائیکاٹ کا سامنا ہے ۔ ٹی آر ٹی ورلڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں ہندو انتہاپسندوں نے کہا کہ ہم کسی مسلم یا عیسائی کو نہیں مانتے، یہ ہمارے معاشرے کو آلودہ کر رہے ہیں اس لیے انہیں یہاں نہیں رہنے دیں گے۔ آج یہاں گرجا گھر بنا ہے تو کل یہاں مسجد بنے گی ،ہم کسی بھی عیسائی کو برابری کا حق نہیں دیں گے۔ ماہرین کے مطابق بھارت میں مذموم سیاسی عزائم کے لیے نفرت و تقسیم اور مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پرمظالم بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈا ہے۔ ہندوتوا کے زیر اثر بی جے پی نے نام نہاد سیکولر بھارت میں اقلیتوں کی آزادی کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل