Wednesday, August 12, 2026
 

کراچی؛ نوزائیدہ بچے کو رہائشی عمارت سے نیچے پھینک دیا گیا، لاش برآمد

 



شہر قائد میں نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی، جسے  رہائشی عمارت سے نیچے پھینکا گیا تھا۔ گلشن اقبال کے علاقے  میں رہائشی عمارت سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملنے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچے ۔ ایس ایچ او گلشن اقبال نے بتایا کہ لاش بلاک تیرہ ڈی ٹو میں قائم رہائشی عمارت کے ڈک سے ملی ہے اور شبہ ہے کہ نوزائیدہ بچے کی لاش ڈک کے ذریعے پھینکی گئی تھی، جبکہ لاش رہائشی عمارت کے ٹاور ون کے ڈک سے ملی تھی ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاش 2 سے 3 روز پرانی بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد حاصل کر کے نوزائیدہ بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی کے رضا کاروں کے حوالے کر دی اور اس حوالے سے مزید چھان بین کا عمل جاری ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل