Loading
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے حوالے سے آزاد کشمیر کے مختلف مکاتب فکر بھی ملک سے محبت کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔
آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتبِ فکر نے پاکستانی قوم کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت اورلاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے، اس لیے ہمیں اس کی حفاظت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے۔
شہریوں نے کہا کہ ہم تعلیم اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کو ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کیلئے تیار کریں گے، کشمیری عوام خدمتِ خلق اور رزقِ حلال کے ذریعے معاشی و معاشرتی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنے کا عزم رکھتے ہیں۔
کشمیری عوام نے کہا کہ ہم مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کو امتِ مسلمہ کے اتحاد، خودداری اورپاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت سمجھتے ہیں۔ ہم اپنے بہادرمحافظوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جو وطن کے دفاع کے لیے سرحدوں پرسینہ سپر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی ہر سانس کو پاکستان سے جڑا ہوا سمجھتے ہیں اوریہ محبت ہمارے لیے ایمان، وفا اور تاریخی وابستگی کا رشتہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل