Wednesday, August 12, 2026
 

پاکستانی عوام نے مکہ دفاعی معاہدے کو امن اور فتح کا پیغام قراردے دیا

 



پاکستانی عوام نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو امن اور فتح کا پیغام قرار دے دیا۔ پاکستان، سعودی عرب اورترکیہ کے مابین مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کوملک بھر میں بھرپور انداز میں سراہا جارہا ہے۔  پاکستانی عوام نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پراپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دفاعی معاہدے سے پاکستان دنیا میں بڑی طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے۔  شہریوں نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح  کے ویژن کی تکمیل ہے، پاک فوج کی  کوششوں کے باعث پاکستان کو مضبوط طاقت کے طور پر تسلیم کیا جارہا ہے، تینوں برادراسلامی ممالک کا تاریخ ساز معاہدہ آگے چل کر اُمّہ کے اتحاد کا باعث بنے گا۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اورترکیہ کے اتحاد اورامتِ مسلمہ کے مضبوط مستقبل کی نوید ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل