Loading
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی، پروگرام میں پاکستان بھر کے 21 اسٹیشنز سے 6,150 سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوئے۔
میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں دہشت گردی، فتنہ الہندوستان، ریاست مخالف پروپیگنڈا، افغانستان، سوشل میڈیا اور گورننس پر اظہارِ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے بچوں سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور دیگر دہشت گرد عناصر تشدد کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، علیحدگی پسند بیانیے کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق، بالخصوص لاپتہ افراد کے عنوانات کو ریاست مخالف بیانیے اور دہشت گردی کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف حکومت بلوچستان اور سکیورٹی فورسز مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کر رہی ہیں۔
سرفراز بگئی نے کہا کہ افغانستان میں موجود پاکستان مخالف عناصر کے حوالے سے افغان عبوری حکومت کو اپنے عالمی وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، مقبول بیانیہ ہمیشہ حق کا بیانیہ نہیں ہوتا، پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہی حق کا ساتھ دینا ہے، بلوچستان کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے، بلوچ عوام کی ترقی، خوشحالی اور بقا پاکستان کی مضبوطی میں ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ سے خصوصی نشست
سمر انٹرن شپ پروگرام میں پاکستان بھر کے 21 اسٹیشنز سے 6,150 سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت
میر سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں دہشت گردی، فتنہ الہندوستان، ریاست مخالف پروپیگنڈا، افغانستان، سوشل میڈیا اور گورننس پر اظہارِ خیال
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے بچوں سے خطاب میں کہا؛
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور دیگر دہشت گرد عناصر تشدد کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں
انسانی حقوق، بالخصوص مسنگ پرسنز کے عنوانات کو ریاست مخالف بیانیے اور دہشت گردی کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، میر سرفراز احمد بگٹی
دہشت گردی کے خلاف حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی فورسز مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کر رہی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
افغانستان میں موجود پاکستان مخالف عناصر کے حوالے سے افغان عبوری حکومت کو اپنے عالمی وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، میر سرفراز احمد بگٹی
مقبول بیانیہ ہمیشہ حق کا بیانیہ نہیں ہوتا، پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہی حق کا ساتھ دینا ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان
بلوچستان کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے، بلوچ عوام کی ترقی، خوشحالی اور بقا پاکستان کی مضبوطی میں ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل