Wednesday, August 12, 2026
 

پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول میں تبدیلی

 



پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران پی سی سی سلیکٹ الیون کے خلاف وارم اپ میچ کا دورانیہ تبدیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کے دورۂ انگلینڈ کے دوران پی سی سی سلیکٹ الیون اور پاکستان کے درمیان شیڈول میچ کے دورانیے میں تبدیلی پر اتفاق کیا ہے۔ کینٹ کرکٹ کے مطابق بیِکنہَم کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں ہونے والا یہ میچ اب چار کے بجائے تین روزہ ٹیسٹ وارم اپ میچ ہوگا جس کا آغاز جمعرات 13 اگست سے ہوگا۔ اس میچ کو پہلے بدھ 12 اگست سے چار روزہ مقابلے کے طور پر شیڈول کیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے بدھ کے روز کے لیے خریدے گئے تمام ٹکٹوں کی مکمل رقم آنے والے دنوں میں واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم جمعرات 13، جمعہ 14 اور ہفتہ 15 اگست کے لیے پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ بدستور قابلِ استعمال ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل