Wednesday, August 12, 2026
 

پی بی 9 کوہلو میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ معطل

 



سپریم کورٹ نے پی بی 9 کوہلو میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار میر چنگیز خان مری کی رکنیت بحال ہوگئی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔ الیکشن کمیشن نے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 27 اگست کو ری پولنگ کا حکم دیا تھا، میر چنگیز خان مری نے الیکشن کمیشن حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل