Loading
لاہور سے کراچی کے درمیان سیلاب کی وجہ سے بند ہونے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس کو 14 اگست سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
شالیمار ایکسپریس براستہ فیصل آباد کراچی جاتی تھی جو دو ہفتوں سے بند تھی۔
پاکستان ریلوے کی پریمیئم ٹرین کا روٹ تبدیل کر دیا گیا جو اب لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی چلا کرے گی۔
ریلوے حکام نے ٹرین کو 5 اسٹاپ بھی دے دیے جس میں کوٹ لکھپت، رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور صادق آباد ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔
شالیمار ایکسپریس ٹرین قلعہ ستار شاہ مسن کالر ریلوے پل سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے باعث بند کر دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ٹرین پہلے لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی چلائی جاتی تھی، ریلوے پل کی بندش کے باعث اب ٹرین لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی چلا کرے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل