Wednesday, August 12, 2026
 

سونا عالمی و مقامی  مارکیٹوں میں آج بھی مہنگا ہوگیا، قیمت میں مسلسل اضافہ

 



سونے کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ  کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 42 ڈالر کے اضافے سے نئی عالمی قیمت 4ہزار 415 ڈالر کی سطح پر  آگئی  ہے۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4ہزار 200روپے کے اضافے سے 4لاکھ 63ہزار 936روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 601روپے بڑھ کر 3لاکھ 97ہزار 750روپے کی سطح پر آگئی۔ مقامی سطح پر آج فی تولہ چاندی کی قیمت 146روپے کے اضافے سے 7ہزار 111روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 125روپے کے اضافے سے 6ہزار 096روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل