Wednesday, August 12, 2026
 

اسلام آباد: نجی سوسائٹی سے 200 غیر ملکیوں کی گرفتاری این سی سی آئی اے کیلئے درد سر بن گئی

 



سیکڑوں غیرملکی باشندوں کی گرفتاری نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے لیے دردِ سر بن گئی۔ ذرائع کے مطابق 200 سے زائد غیرملکی شہریوں کو ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی عمارت سے گرفتار کیا گیا، تاہم این سی سی آئی اے کے پاس نہ تو اتنی بڑی تعداد میں ملزمان کو رکھنے کی جگہ موجود ہے اور نہ ہی مطلوبہ عملہ دستیاب ہے۔ حکام نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کرکے مذکورہ نجی عمارت کو عارضی طور پر سب جیل قرار دلوا دیا ہے، جہاں گرفتار افراد کو رکھا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق غیرملکی باشندے مذکورہ عمارت میں غیرقانونی کال سینٹرز چلا رہے تھے۔ گرفتار افراد میں چین، ویت نام، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے شہری شامل ہیں، جو وزٹ ویزے پر پاکستان آکر غیرقانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان غیرقانونی کال سینٹرز کا سراغ ایک شراب برآمدگی کیس کی تفتیش کے دوران ملا، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل