Loading
لاہور سے لاپتہ ہونے والا 14 سالہ بچہ کراچی سے بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ آرٹلری میدان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے گم ہونے والے بچے فہیم کو کراچی سے تلاش کرلیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بچہ امتحانات میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہوکر گھر سے نکل گیا تھا اور لاہور سے کراچی پہنچ گیا۔
بچے کے والدین کی جانب سے لاہور میں گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا، جس کے بعد مختلف شہروں میں تلاش کا عمل جاری تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو بحفاظت بازیاب کرنے کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔
بچے کی بازیابی پر والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی، ایس ایس پی مہزور علی اور ایس ایچ او تھانہ آرٹلری میدان کامران اشعر کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل