Wednesday, August 12, 2026
 

رونالڈو اور جارجینا کی شادی سے جڑی وہ اہم معلومات جو آپ نے مِس کر دیں

 



عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی شادی اگرچہ انتہائی سادگی اور رازداری سے ہوئی مگر ان چند معلومات سے آپ ابھی تک آگاہ نہیں ہوں گے۔ رونالڈو اور جارجینا نے 11 اگست 2026 کو پرتگال میں شادی کی جس میں ان کے پانچ بچے اور قریبی اہلخانہ شریک ہوئے۔ شادی کی سب سے نمایاں بات یہ رہی کہ جوڑے نے اس موقع پر کسی بڑی یا شاندار تقریب کی تصاویر شیئر کرنے کے بجائے صرف اپنے ہاتھوں کی ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں دونوں کی شادی کی انگوٹھیاں واضح دکھائی دے رہی تھیں۔ تصویر کے ساتھ مختصر سا ’سی لووز جی‘ لکھا گیا۔         View this post on Instagram                       شادی کہاں ہوئی دونوں نے لزبن کے قریب ساحلی شہر کاسکائس میں ایک نجی سول تقریب کے دوران شادی کی۔ جارجینا نے کیا پہنا کچھ دن قبل ان سے شاہانہ گاؤن پہننے کی توقع کی جا رہی تھی مگر سامنے آنے والی تصویر میں ان کا لباس لمبی آستینوں والا دکھائی دیا۔ سفید لباس میں نظر آنے والی دلہن نے اس بار اپنے روایتی گلیمرس انداز کے بجائے سادگی کو ترجیح دی۔ لباس کے ڈیزائنر اور مکمل لک کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ میچنگ انگوٹھیاں دونوں نے شادی کے موقع پر سادہ زرد سونے کی روایتی ویڈنگ بینڈ پہنی، جس کے ساتھ جارجینا کی شاندار منگنی کی انگوٹھی بھی نمایاں رہی۔ یہ وہی منگنی کی انگوٹھی ہے جس کی مالیت کے اندازے تقریباً 1.5 ملین پاؤنڈ سے 5 ملین ڈالر تک لگائے جا چکے ہیں۔ جارجینا کا برائیڈل مینیکیور جارجینا نے اپنی شادی کے موقع پر سادہ اور کلاسک ’ملکی نیلز‘ کا انتخاب کیا۔ ان کے ناخنوں پر ہلکا، قدرے شفاف آف وائٹ شیڈ تھا، جسے پرتگالی میڈیا نے بھی انتہائی نفیس اور سادہ برائیڈل چوائس قرار دیا۔ شادی کی تاریخ بھی خاص نکلی رونالڈو اور جارجینا کی شادی کی تاریخ بھی ان کی محبت کی کہانی سے جڑی ہوئی ہے۔ 11  اگست 2025 کو جارجینا نے رونالڈو سے منگنی کا اعلان کیا تھا اور ٹھیک ایک سال بعد 11 اگست 2026 کو دونوں کے شادی کرنے کی خبر سامنے آگئی۔ جارجینا نے گزشتہ برس منگنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا، ’’میں نے ہاں کی، اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔‘‘         View this post on Instagram                           شادی کی خبر سے پہلے جارجینا کا مبہم اشارہ شادی کی خبر سامنے آنے سے چار گھنٹے قبل جارجینا نے زیورات کے برانڈ چوپارڈ کے لیے اپنی ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں وہ سفید چمکتا ہوا ہیرے کا ہار پہنی نظر آئیں۔ یہ بات واضح طور پر سامنے نہیں آئی ہے کہ آیا انہوں نے اپنی شادی میں بھی اس ہی ہار کو پہنا یا نہیں یا یہ صرف ایک پروموشنل پوسٹ ہی تھی۔ تقریب میں کون شامل تھا؟ رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور جارجینا کے پانچوں بچے شادی کی تقریب میں موجود تھے۔ ان میں کرسٹیانو رونالڈو جونیئر، جڑواں بچے ایوا اور میٹیو، الانا مارٹینا اور بیلا ایسمرالڈا شامل ہیں۔ جوڑے نے اس موقع پر کسی بڑے اسٹار سے بھرپور اجتماع کے بجائے اپنے قریبی خاندان کو ترجیح دی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریب کو جان بوجھ کر محدود رکھا گیا۔ ایک بڑی تقریب ممکن ہے؟ ابھی تک شادی کی مکمل تصاویر، مقام کی تفصیلات یا کسی بڑی تقریب کے انعقاد کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔ تاہم یہ امکان ضرور ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سول میرج کے بعد مستقبل میں ایک بڑی تقریب بھی منعقد کی جا سکتی ہے۔ دونوں کی محبت کی کہانی کہاں سے شروع ہوئی؟ رونالڈو اور جارجینا کی ملاقات 2016  میں میڈرڈ کے گچی اسٹور میں ہوئی تھی، جہاں جارجینا بطور سیلز اسسٹنٹ کام کرتی تھیں۔ بعد ازاں دونوں کا رشتہ مضبوط ہوتا گیا اور جنوری 2017 میں انہوں نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر شرکت کی۔ تقریباً ایک دہائی کے تعلق کے بعد اب دونوں نے اپنی شادی کو بھی انتہائی نجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل