Loading
کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میررضا کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں تفتیشی حکام نے 10 افراد کی فہرست تیار کرلی ہے اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے لیے فہرست میں شامل افراد سے میر رضا نے قرضہ لے رکھا تھا۔
ایکسپریس نیوز نے فہرست میں شامل افراد اور قرض کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں، جس کے مطابق میر رضا نے مبینہ طور پر عابد نامی شخص سے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کا قرضہ لے رکھا تھا، مونی نامی شخص نے میر رضا کو پانچ لاکھ روپے قرض دے رکھا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر 10 افراد سے پانچ کروڑ روپے سے زائد قرضے کی تفصیلات مرتب کرلی گئی ہیں۔
تفتیشی ذرائع نے کہا کہ فہرست میں شامل افراد سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مقتول میر رضا کی لاش 29 جولائی 2026 کو گلستان جوہر سے ملی تھی بعد ازاں قتل کو مبینہ خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی تاہم شدید احتجاج اور پولیس سرجن کی جانب سے شبہات کے بعد 8 اگست کو قبرکشائی کرکے 8 رکنی بورڈ نے رپورٹ تیار کی تھی، جس میں موت کی وجوہات کی تفصیلات دی گئی تھیں۔
میڈیکل ٹیم کی نئی رپورٹ کے بعد حکومت کی جانب سے تفتیشی ٹیم بھی تبدیل کردی گئی اور عامر فاروقی کی سربراہی میں نئی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مقتول کے والدین اور وکیل کی درخواست میں مزید دو ارکان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل