Loading
جارجینا روڈریگز ماڈل، انفلوئنسر، ڈانسر اور کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں پیدا ہوئیں اور بچپن میں اپنے خاندان کے ساتھ اسپین منتقل ہوگئیں۔ بعد ازاں وہ کیریئر بنانے کے لیے میڈرڈ پہنچیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جارجینا نے کم عمری میں رقص کی تربیت حاصل کی، تاہم بعد میں فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ رونالڈو سے ملاقات کے بعد ان کی شہرت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
وہ فیشن برانڈ سمیت مختلف کاروباری منصوبوں سے وابستہ رہی ہیں جبکہ ان کی زندگی پر مبنی نیٹ فلکس کی دستاویزی سیریز ’’آئی ایم جارجینا‘‘ بھی خاصی مقبول ہوئی۔
جارجینا کے انسٹاگرام پر 7 کروڑ 70 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جس کے باعث وہ دنیا کی نمایاں سوشل میڈیا شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔
رونالڈو اور جارجینا نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران سوشل میڈیا پر اپنی خاندانی زندگی کی جھلکیاں شیئر کیں، تاہم اب پہلی مرتبہ دونوں نے اپنے تعلق کو باقاعدہ ازدواجی رشتے میں تبدیل کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل