Wednesday, August 12, 2026
 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

 



حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا اور وفاقی وزارت توانائی نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے لیے جاری کیے گئے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں صرف 94 پیسے کی کمی کردی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 325 روپے 92 پیسے سے کم ہو کر 324 روپے 98 پیسے ہوگئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے کا اضافہ کردیا ہے اور ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے سے بڑھا کر 382 روپے 79 پیسے مقررکردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت کا اطلاق 13 اگست 2026 کے لیے ہوگا۔ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کم کرکے 325 روپے 92 پیسے مقرر کردیا تھا اور ڈیزل کی قیمت 39 پیسے کے اضافے سے 382 روپے 25 پیسے ہوگئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل