Thursday, August 13, 2026
 

ریحانہ کی تینوں بچوں کے ساتھ اپنے پرانے محلے کے دورے کی دلکش تصاویر

 



عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ نے اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ آبائی ملک بارباڈوس میں گزارے خوبصورت لمحات کی نایاب تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ ریحانہ اپنے بیٹوں آر زیڈ اے، رائٹ اور 10 ماہ کی بیٹی راکی آئرش کے ہمراہ بارباڈوس کی اس گلی میں پہنچیں جہاں انہوں نے اپنا بچپن گزارا تھا۔ اس گلی کا نام پہلے ویسٹبری نیو روڈ تھا مگر 2017 میں بارباڈوس کے یوم آزادی کے موقع پر گلوکارہ کے اعزاز میں اس کا نام تبدیل کر کے ’ریحانہ ڈرائیو‘ رکھ دیا گیا تھا۔         View this post on Instagram                       گلوکارہ نے اس موقع پر انسٹاگرام پر بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں خود وہی ویسٹبری والی چھوٹی بچی ہوں جبکہ اگلے ہی لمحے میں اپنے بچوں کو ’ریحانہ ڈرائیو‘ واپس لے کر آرہی ہوں۔ ریحانہ نے اپنی کامیابیوں پر خدا کا شکر بھی ادا کیا اور کہا کہ تمام عظمت ہمیشہ خالق کی ہی رہے گی۔ گلوکارہ نے بعد ازاں اپنے بچوں اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ لگژری کشتی پر بھی وقت گزارا۔ واضح رہے کہ ریحانہ کے تینوں بچے ان کے پارٹنر اے ایس اے پی راکی سے ہیں اور دونوں 2020 سے ایک ساتھ ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل