Thursday, August 13, 2026
 

روی کشن کے وائرل میمز سے اہلیہ بھی پریشان، اداکار کو گھر میں بند کرنے کی دھمکی دے دی

 



بالی ووڈ اداکار اور بھارتی سیاستدان روی کشن نے سوشل میڈیا پر اپنے مسلسل وائرل ہونے پر اہلیہ پریتی شکلا کا دلچسپ ردعمل بتا دیا۔ روی کشن ان دنوں سوشل میڈیا پر میمز کی دنیا میں چھائے ہوئے ہیں۔ ان کے انٹرویوز، پوڈکاسٹس اور مختلف تقریبات کے کلپس کو صارفین دلچسپ انداز میں ایڈٹ کر کے شیئر کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ’’اہلیہ نے مذاق میں مجھے خبردار کیا کہ کچھ دن خاموش رہیں ورنہ ہم آپ کو گھر میں بند کر دیں گے، اس لیے کچھ عرصے کے لیے خاموش رہنے کا فیصلہ کر لیا۔‘‘ اداکار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے بچوں سے بھی مذاقاً کہا کہ والد کو کمرے میں بند کر دو تاکہ وہ باہر نہ جائیں اور دوبارہ وائرل نہ ہوں۔ روی کشن کا کہنا ہے کہ انہیں خود بھی بعض اوقات سمجھ نہیں آتا کہ ان کی کون سی بات کیوں وائرل ہو جاتی ہے، تاہم وہ اس مقبولیت کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔         View this post on Instagram                       اداکار نے اپنی میمز کی مقبولیت کا کریڈٹ بالخصوص جین زی کو دیتے ہوئے اسے نوجوانوں کی محبت قرار دیا۔ واضح رہے کہ روی کشن جلد ہی’’مرزا پور: دی مووی‘ میں بھی نظر آئیں گے، جو 4 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل