Thursday, August 13, 2026
 

نک جونس کی بھارتی کھانوں سے محبت، پریانکا چوپڑا سے بھی زیادہ دیسی نکلے

 



امریکی گلوکار نک جونس کی بھارتی کھانوں سے محبت نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں اہلیہ پریانکا چوپڑا سے بھی زیادہ ’انڈین‘ قرار دے رہے ہیں۔ نک جونس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے بھائی جو جونس اور دوستوں کے ہمراہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایک بھارتی ریسٹورنٹ میں مختلف دیسی پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نک اور جو پیاز کے بھجیا، مرغ مکھنی، رانی کچوری، لیمب چاپ اور پاپڑ سمیت مختلف بھارتی پکوان کھا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایک خاتون کی آڈیو پر بھی لپ سنکنگ کر رہے ہیں جس میں وہ بھارتی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے بول رہے ہیں کہ ’آئی لوو دس کائنڈ آف اسٹف‘۔         View this post on Instagram                       یہ پہلا موقع نہیں کہ نک جونس نے بھارتی کھانوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہو۔ وہ اس سے قبل بھی بٹر چکن، پنیر، ساگ پنیر، نان اور چکن بریانی کو اپنے پسندیدہ بھارتی کھانوں میں شمار کر چکے ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھارتی مداحوں نے دلچسپ تبصروں کی بھرمار کر دی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’نک جونس اب پریانکا چوپڑا سے بھی زیادہ بھارتی بن چکے ہیں‘‘ جبکہ ایک اور مداح نے انہیں مذاقاً ’آدھا انڈین‘ قرار دیا۔ واضح رہے کہ نک جونس نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی مالتی میری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل