Thursday, August 13, 2026
 

راولپنڈی: رخصتی کے دن گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی 17 سالہ لڑکی بھائی کے ہاتھوں قتل

 



گوجر خان میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ واقعہ گوجر خان کے علاقے سکھو روڈ کے قریب پیش آیا، قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقتولہ کے والد نے الزام لگایا میری بیٹی کو میرے بیٹے نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ والد نے بتایا کہ بیٹی نے جنوری میں رخصتی کے دن گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی۔ مقتولہ کے والد کا مزید کہنا تھا کہ بیٹی اپنے شوہر کے ساتھ کراچی میں رہائش پذیر تھی اور 4 دن قبل میرا بیٹا صلح صفائی کر کے بہن کو کراچی سے واپس لے آیا تھا۔ والد نے یہ بھی بتایا کہ بیٹے نے میری بیٹی اور اس کے شوہر کو کرائے کا گھر لے کر دیا تھا، گزشتہ روز جب بیٹی کو دیکھنے پہنچا تو گھر میں شور شرابہ چل رہا تھا اور بیٹے نے ہمیں دیکھتے ہی پستول نکالا اور میری بیٹی پر فائرنگ کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل