Thursday, August 13, 2026
 

رجب بٹ نے سالگرہ کے دن ہتک عزت اور بیٹے کی کسٹڈی کا نوٹس بھیجا، سابق اہلیہ ایمان کا دعویٰ

 



معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ نے ان سے متعلق ایک بڑا انکشاف کر دیا۔ ایمان فاطمہ نے اپنے بھائی عون شیخ کے حالیہ وی لاگ میں یہ انکشاف کیا کہ انہیں اپنی سالگرہ کے موقع پر سابق شوہر کی جانب سے ہتک عزت اور بیٹے کی حوالگی سے متعلق قانونی نوٹس موصول ہوئے۔ ویڈیو میں ایمان فاطمہ کو طنزیہ انداز میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’’مجھے ادھر سے بھی بہت ’پیارے تحفے‘ ملے جن میں ایک ہتک عزت کا نوٹس اور دوسرا بیٹے کیوان کی کسٹڈی کا نوٹس شامل ہے۔‘‘ رجب بٹ نے تاحال مبینہ قانونی نوٹسز کے حوالے سے کوئی تصدیق یا ردعمل جاری نہیں کیا۔ واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی 2024 میں ہوئی تھی جبکہ ستمبر 2025 میں ان کے ہاں بیٹے کیوان سلطان کی پیدائش ہوئی۔ بعدازاں دونوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے جس کے باعث دونوں کی طلاق ہو گئی۔         View this post on Instagram                        

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل