Thursday, August 13, 2026
 

سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں 7 دن کے بعد قیمت کم ہو گئی

 



سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں 7 روز سے قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جمعرات کو رک گیا اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کی کمی سے 4ہزار 380ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 500روپے کی کمی سے 4لاکھ 60ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار ایک روپے کی کمی سے 3لاکھ 94ہزار 749 روپے کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 75سینٹس کی کمی سے 64ڈالر 57سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 175روپے کی کمی سے 6ہزار 936روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 150روپے کی کمی سے 5ہزار 946روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل