Loading
آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز مہمان ٹیم نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
ڈارون میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم کی شاندار بولنگ کی بدولت صرف 198 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
اسٹیو اسمتھ نے ایک اینڈ سے ٹیم کو سنبھالے رکھا اور 71 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تاہم اس اننگز کے دوران ایک موقع پر وہ کاٹ بی ہائنڈ ہوئے لیکن ٹیکنالوجی کے غلط فیصلے کے باعث خوش قسمت رہے۔
بنگلادیش نے امپائر کے ناٹ آؤٹ فیصلے کے بعد ریویو لیا تاہم اسنیکو ٹیکنالوجی میں ایج لگنا ثابت نہیں ہوسکا۔
????SNICKO CONTROVERSY HITS AUSTRALIA AGAIN????
- Steve Smith looked like he had edged the ball
- Bangladesh appealed & then took the review
- Smith had almost started walking back
- The fielders were sure it was OUT
- But Snicko showed NO SPIKE
The decision has already started a… pic.twitter.com/8mtpFfLLYV
— Sam (@cricsam02) August 13, 2026
دن کے اختتام پر پریس کانفرنس میں صحافی نے اسٹیو اسمتھ سے پوچھا کہ کیا ایج لگی تھی جس پر انہوں نے کہا کہ ہاں، مجھے ایسا لگتا ہے۔
انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ہاں میں خوش قسمت رہا، کبھی کبھی قسمت آپ پر مہربان ہوجاتی ہے۔
ٹیکنالوجی پر بھروسے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ اچھی ہے، شاید ایج نہ لگی ہو لیکن میں نے کچھ ایسا محسوس ضرور کیا تھا، لہذا اگر امپائر آؤٹ دیتے تو میں چلا جاتا۔
"Did you nick that?"
"I think so, yeah."
Watch Steve Smith's full press conference after day one of #AUSvBAN: https://t.co/UPFVhNe5II pic.twitter.com/hzoOHz4xVR
— cricket.com.au (@cricketcomau) August 13, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل