Thursday, August 13, 2026
 

مچھیرے کے چہرے سے آکٹوپس چمٹ گیا، پھر کیا ہوا؟

 



فلپائن میں مچھیرے کے چہرے سے آکٹوپس کے چمٹ جانے کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آکٹوپس نے اپنے متعدد بازو مچھیرے کے چہرے کے گرد مضبوطی سے لپیٹ رکھے ہیں جبکہ مچھیرا خود کو اس کی گرفت سے آزاد کرانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ مچھیرے نے کئی مرتبہ آکٹوپس کو چہرے سے ہٹانے کی کوشش کی مگر اس کے سکشن کپ مضبوطی سے چپکے رہنے کے باعث اسے خاصی جدوجہد کرنا پڑی۔         View this post on Instagram                       کئی کوششوں کے بعد مچھیرے نے آہستہ آہستہ آکٹوپس کی گرفت ڈھیلی کی اور بالآخر اسے اپنے چہرے سے الگ کرنے میں کامیاب ہو گیا، جس کے بعد اس نے آکٹوپس کو واپس پانی میں چھوڑ دیا۔ ماہرین کے مطابق آکٹوپس کے آٹھ بازوؤں پر سیکڑوں سکشن کپ موجود ہوتے ہیں جو اسے مختلف سطحوں اور اشیا کو انتہائی مضبوطی سے پکڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ واقعے میں آکٹوپس کا رویہ ممکنہ طور پر دفاعی ردعمل تھا اور وہ غیر معمولی صورتحال میں اپنی گرفت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل