Loading
پنجاب حکومت نے انتظامی اخراجات میں کمی اور محکموں کی تنظیم نو کے تحت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سمیت صوبے کے مختلف انتظامی محکموں میں 101 آسامیاں ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
حکومت کی منظوری کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے آسامیاں ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ محکمہ خزانہ کے 31 جولائی 2026 کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔
صوبے کے مرکزی انتظامی محکموں میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سب سے زیادہ 6 آسامیاں ختم کی گئی ہیں، جبکہ محکمہ خزانہ، محکمہ صحت و آبادی، محکمہ داخلہ اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی 5،5 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ آفس پنجاب میں سیکشن افسران کی 3، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی 3 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔ محکمہ زراعت، مواصلات و تعمیرات، توانائی، ایکسائز، فوڈ سیفٹی، ہائر ایجوکیشن اور آبپاشی کی 2،2 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔
ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بھی 2،2 آسامیاں ختم کی گئی ہیں، جبکہ انوائرمنٹ پروٹیکشن، انڈسٹریز، انفارمیشن اینڈ کلچر، لٹریسی، لائیوسٹاک، مائنز اینڈ منرلز، پبلک پراسیکیوشن، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اور ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایک، ایک آسامی ختم کی گئی ہے۔
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں بھی مختلف محکموں کے سیکشن افسران کی متعدد آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی سب سے زیادہ 8 آسامیاں ختم کی گئی ہیں، جبکہ فنانس اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی 4،4 اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی 4 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے آبپاشی اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی 3،3 آسامیاں، جبکہ زراعت، مواصلات و تعمیرات، جنگلات و جنگلی حیات، لائیوسٹاک، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی 2،2 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔
اسی طرح جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی 2، جبکہ ہوم اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی ایک، ایک آسامی ختم کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ محکموں کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے مزید ضروری کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل