Thursday, August 13, 2026
 

جھیل میں 5 گھنٹے سے ’لاش‘ تیرنے کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو شخص اچانک زندہ ہو گیا

 



بھارت میں جھیل کے پانی میں تقریباً 5 گھنٹے تک بے حرکت پڑے شخص کو مردہ سمجھ کر پولیس طلب کر لی گئی جبکہ اہلکار کے ہاتھ لگاتے ہی وہ اچانک اٹھ بیٹھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر ہنمکنڈہ میں مقامی افراد نے ایک شخص کو طویل وقت سے پانی میں بے حس و حرکت پڑا دیکھا تو اسے لاش سمجھ لیا اور پولیس کو اطلاع دے دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور مبینہ لاش کو پانی سے نکالنے کی کوشش کی تو وہ شخص اچانک حرکت کرتے ہوئے اٹھ بیٹھا جس پر وہاں موجود افراد حیران رہ گئے۔ Residents in Hanamkonda, India, alerted police after seeing what appeared to be a dead body floating motionless in a lake for nearly five hours. When officers arrived to remove the supposed body, the man suddenly got up after an officer grabbed his hand. He reportedly said he had… pic.twitter.com/F5iCH3FieL — Peché Africa ???????? (@pmcafrica) August 12, 2026 پوچھ گچھ پر شخص نے بتایا کہ وہ قریب واقع گرینائٹ کی کان میں کام کرتا ہے اور مسلسل کام کرنے کے باعث شدید تھکاوٹ کا شکار تھا۔ اس کے مطابق وہ گرمی اور تھکن سے نجات کے لیے پانی میں اترا تھا، جہاں اسے اتنی گہری نیند آگئی کہ کئی گھنٹوں تک وہیں سوتا رہا۔ واقعے کی دلچسپ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل