Thursday, August 13, 2026
 

انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری

 



ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے گزری تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں  ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے مقدمے سے بری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وکیل صفائی نے دوران عدالت سماعت میں کہا کہ مقدمے میں دو ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، شریک ملزم علی اور فہمیدہ 2024ء میں بری ہوئے تھے، انمول عرف پنکی کو شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ شریک ملزمان کے بری ہونے کے بعد ملزمہ کو مقدمے میں سزا کا کوئی امکان نہیں۔ واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف 2021ء میں گزری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمہ انمول عرف پنکی مقدمے میں مفرور تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل