Loading
ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنے والد خورخے میسی کی وفات کے بعد انتہائی جذباتی پیغام میں فٹبال سے مستقبل کے تعلق پر بھی سوال اٹھا دیا ہے۔
میسی نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ ان کے بغیر زندگی کیسے آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ والد کی صحت بگڑنے کے باوجود انہوں نے ارجنٹائن کو ورلڈکپ کے فائنل تک پہنچانے کی کوشش کی تاہم اس دوران وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہے۔
میسی کے مطابق وہ صرف فٹبال کھیلنا جانتے ہیں لیکن اب انہیں سنجیدہ خدشات ہیں کہ آیا وہ زیادہ عرصے تک کھیل جاری رکھ سکیں گے یا نہیں۔
اپنے پیغام میں میسی نے بتایا کہ ان کے والد نے بیماری کے دوران بھی انہیں 2026 ورلڈکپ کھیلنے کی ترغیب دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران ہر میچ کے بعد وہ والد کے پیغام کا انتظار کرتے تھے کیونکہ پہلی مرتبہ وہ ان کے ساتھ میدان میں موجود نہیں تھے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ میسی کے والد 68 برس کی عمر میں ہفتے کے روز انتقال کر گئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل