Loading
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ناقص انٹیلی جنس اور غلط معلومات کی بنیاد پر طویل عرصے سے غلط فیصلے کرتا آ رہا ہے، جبکہ موجودہ ایران جنگ کے حوالے سے بھی امریکی اندازوں کو ناکام قرار دیا ہے۔
عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے طویل عرصے سے ناقص انٹیلی جنس کی وجہ سے غلط اندازے لگائے اور فیصلے کیے ہیں۔ ان کے بقول ایران کے خلاف جنگ کے معاملے میں بھی امریکی اندازے درست ثابت نہیں ہوئے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اب امریکا آبنائے ہرمز کے معاملے میں اس سے بھی بڑی غلطی کر رہا ہے۔
عباس عراقچی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جعلی خبروں سے بھی زیادہ خطرناک جعلی انٹیلی جنس ہوتی ہے اس لیے اس معاملے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے امریکا کو بالواسطہ طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے بارے میں غلط معلومات یا غلط اندازوں کی بنیاد پر کیے جانے والے فیصلے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔
عباس عراقچی نے اپنے پیغام کے اختتام پر مذہبی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ سب سے بڑا ہے اور زمین پر موجود ہر طاقت سے بڑا ہے، ہم اللہ ہی پر بھروسا کرتے ہیں۔
The U.S. has long miscalculated due to intelligence failures. Case in point: The war on Iran. Now, an even bigger miscalculation on the Strait of Hormuz.
Worse than fake news is fake intelligence. Be careful.
Allah is Great, Greater than ANY power on Earth. In Allah we trust.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) August 13, 2026
آبنائے ہرمز خلیج فارس اور خلیج عمان کے درمیان ایک انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ہے اور عالمی توانائی کی ترسیل کے حوالے سے اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ اسی وجہ سے خطے میں کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور امریکا کے بیانات کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل