Loading
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا اور نئی قیمت کا اطلاق 14 اگست کے لیے ہوگا۔
آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے طریقہ کار کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 45 پیسے کا اضافہ کرکے فی لیٹر قیمت 325 روپے 43 پیسے مقرر کردی ہے جبکہ گزشتہ روز 324 روپے 98 پیسے رکھی گئی تھی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 16 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 14 اگست 2026 کے لیے ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے کی کمی کردی تھی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے کا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ روز کے لیے ڈیزل کی قیمت 382 روپے 79 پیسے مقرر کی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل