Loading
کراچی میں یوم آزادی کا جشن منانے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں اور 48 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کے دعوؤں کے باوجود رات بارہ بجتے ہی شہر فائرنگ سے گونج اٹھا، جس کے نتیجے میں نامعلوم سمت کی گولیاں لگنے سے زخمی شہریوں کو مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاپوش نگر کے علاقے صرافہ بازار میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیںانتہائی تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا تاہم چھیپا حکام نے بتایا کہ شدید زخمی خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون کو سینے پر گولی لگی تھی اور ان کی شناخت 32 سالہ ندا کے نام سے ہوئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق بلال کالونی کے علاقے نیو کراچی، پاپوش نگر چاندنی چوک میں گولی لگنے سے ایک،ایک شہری زخمی ہوا، شریف آباد کے علاقے ناظم آباد سے لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب 49 سالہ عمران، شارع نور جہاں کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی امام کلینک کے قریب نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے 35 سالہ برگان، پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نمبر رحمت چوک کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 12 سالہ رحیم زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ میٹھادر کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ حبیب بینک پلازہ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 40 سالہ زاہد حسین، پریڈی کے علاقے صدر اکبر روڈ کے قریب گولی لگنے سے 50 سالہ نوشاد، گزری مبارک مسجد کے قریب نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے 45 عبدالحمید، پرانی سبزی منڈی ملنگ ہوٹل کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 40 سالہ صبیحہ، لائنز ایریا خطرناک موڑ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 20 سالہ فریان، کورنگی ساڑھے پانچ نمبر کے ایریا میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 45 سالہ عبدالستار، جناح اسپتال کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 35 سالہ طارق، گلبہار محمد ولیج میں نامعلوم سمت سے گولی لگے سے 23 سالہ اسد ، لیاری کے علاقے کلری نیا آباد میں 23 سالہ رمضان، جمشید کوارٹرز کے علاقے میں نامعلوم سمت کی گولی لگنے سے 4 سالہ علی ، مومن آباد آفریدی کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 7 سالہ نورالعین زخمی ہوگیا ۔
اسی طرح کینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم، نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار فلائی اوور پل، صدر اکبر روڈ عائشہ مسجد، عزیز آباد مکا چوک، ملیر وائرلیس گیٹ، تیموریہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل، اقبال مارکیٹ اورنگی ٹاؤن منظور نگر ، شارع نور جہاں بلاک پی ڈسلوا کالونی، پاکستان بازار اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ، پاک کالونی بڑا بورڈ، بلال کالونی نیو کراچی فور کے چورنگی، گارڈن پاکستان کوارٹر، پریڈی اکبر روڈ اقصیٰ مسجد، آرام باغ کے علاقے ایم اے جناح روڈ، کورنگی ڈھائی نمبر مٹکے والی پلیہ ، کورنگی ساڑھے پانچ نمبر، محمود آباد گلی نمبر تین، کورنگی ڈھائی نمبر، گلشن اقبال ہزارہ گوٹھ، جیل چورنگی نور مسجد، کورنگی 4 پول 51 کے سیکٹر سے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل