Loading
آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان ڈارون ٹیسٹ کے دوران مچل اسٹارک اور بنگلادیشی آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کے درمیان گرما گرم جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔
واقعہ اسٹارک کے 21ویں اوور میں پیش آیا جب مہدی نے پوائنٹ کی جانب شاٹ کھیل کر رن لینے کی کوشش کی اور اس دوران پچ کے درمیانی محفوظ حصے پر دوڑتے چلے گئے۔
امپائر کمار دھرماسینا نے فوری مداخلت کرتے ہوئے مہدی کو پچ کے اس حصے پر دوڑنے سے خبردار کیا تو انہوں نے کہا کہ اسٹارک راستے کے درمیان آگئے تھے۔
اسٹارک نے اس پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مہدی کو پچ کے محفوظ حصے اور اپنے فالو تھرو راستے سے دور رہنے کو کہا۔
جواب میں مہدی نے کہا کہ انہیں کچھ نظر نہیں آیا جس پر اسٹارک نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’اب آپ بنگلادیش میں نہیں ہیں‘۔
مہدی نے وضاحت کی کہ وہ گیند پر نظر رکھے ہوئے تھے اس لیے انہیں اسٹارک کا فالو تھرو دکھائی نہیں دیا۔
"Get off the wicket!"
Mitchell Starc and Mehidy Hassan Miraz had a heated exchange in #AUSvBAN: https://t.co/854LsTds7l pic.twitter.com/fTJtsn4px8
— cricket.com.au (@cricketcomau) August 14, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل