Friday, August 14, 2026
 

اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

 



آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ڈارون میں بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز اسمتھ نے تین کیچز پکڑ کر سب سے زیادہ ٹیسٹ کیچز لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔ اسمتھ نے اپنے 124ویں ٹیسٹ میں کیچز کی تعداد 218 تک پہنچا دی ہے۔ انگلینڈ کے جو روٹ 166 ٹیسٹ میچز میں 218 کیچز لے کر اس فہرست میں اس وقت ان کے ہم پلہ ہیں۔ بھارت کے سابق کپتان اور کوچ راہول ڈریوڈ 210 کیچز کے ساتھ تیسرے جبکہ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردنے نے 149 ٹیسٹ میں 205 کیچز پکڑے تھے۔ جنوبی افریقا کے سابق آل راؤنڈر جیک کیلس 166 ٹیسٹ میں 200 کیچز کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ Steve Smith ties another world record! Follow #AUSvBAN: https://t.co/854LsTds7l pic.twitter.com/5AuaZ0anIA — cricket.com.au (@cricketcomau) August 14, 2026 ٹاپ پوزیشن پر موجود اسٹیو اسمتھ اور انگلش کپتان جو روٹ کے درمیان اس ریکارڈ کو اپنے پاس برقرار رکھنے کی جنگ جاری رہے گی۔ آسٹریلوی ٹیم ان دنوں بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں مصروف ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 19 اگست سے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز کرے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل