Friday, August 14, 2026
 

کے ٹو بیس کیمپ: شدید سردی میں پاک فوج کے جوانوں کا جشن آزادی، فلک شگاف نعرے

 



پاکستان بھر میں 79 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے جب کہ کے ٹو بیس کیمپ پر جشنِ آزادی کے موقع پر شدید سردی اور منفی درجہ حرارت میں فرائض انجام دینے والے پاک فوج کے جوانوں نے نعرۂ تکبیر، اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ دن کا آغاز روایتی انداز میں توپوں کی سلامی اور نمازِ فجر کے بعد ملک کی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا جبکہ مساجد میں نمازِ فجر کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، توپوں کی سلامی کے دوران اسلام آباد کی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ ، پشاور ، کلگت بلتستان اور مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر میں بھی پاک فوج کے دستوں نے قومی روایت کے مطابق توپوں کی سلامی پیش کی۔ یومِ آزادی کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹر اور مسلح افواج کے تمام ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پرچم کشائی کی پروقار تقریبات میں قومی پرچم سربلند کیا گیا، جبکہ قومی ترانے کی دھن پر فضا ملی جذبے سے گونج اٹھی، پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ءکو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے پاک فوج کا ہر جوان پرعزم ہے۔ کے ٹو بیس کیمپ پر جشنِ آزادی کے موقع پر شدید سردی اور منفی درجہ حرارت میں فرائض انجام دینے والے پاک فوج کے جوانوں نے نعرۂ تکبیر، اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ *کے ٹو بیس کیمپ:* 14 اگست، جشنِ آزادی کے موقع پر شدید سردی اور منفی درجہ حرارت میں فرائض انجام دینے والے پاک فوج کے جوانوں نے نعرۂ تکبیر، اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ pic.twitter.com/IL1VTf5APP — Aamir Ilyas Rana (@RanaAamirilyas) August 14, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل