Monday, August 17, 2026
 

راولپنڈی: ایم ٹو موٹروے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق، 30 زخمی

 



راولپنڈی: ایم ٹو موٹروے پر کیپیٹل اسمارٹ سٹی کے قریب شدید بارش کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس سمیت متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شمس الرحمان ولد محمد سلیمان کے نام سے ہوئی ہے جو اٹک کا رہائشی تھا۔ حکام کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 30 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 27 کو پمز اسپتال جبکہ 3 کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا۔ کچھ زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارش اور پھسلن حادثے کی ممکنہ وجہ ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے جبکہ موٹروے پولیس نے شہریوں کو احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل