Monday, August 17, 2026
 

بائرن میونخ کے جمال موسیالا میچ کے دوران اچانک گر پڑے، ویڈیو وائرل

 



بائرن میونخ نے آر بی لائپزگ کو 1-3 سے شکست دے دی تاہم میچ کے دوران جرمن اسٹار جمال موسیالا کے اچانک گرنے سے سب کی توجہ ان کی جانب ہوگئی۔ متبادل کے طور پر میدان میں آنے والے موسیالا نے تقریباً 15 منٹ بعد اچانک گر پڑے جس پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور اسٹاف تشویش میں مبتلا ہوگئے۔ واقعے سے کچھ دیر قبل موسیالا نے 81ویں منٹ میں گول کرکے بائرن میونخ کے شائقین کو خوش کردیا تھا تاہم اس کے فوراً بعد انہیں میدان میں طبی امداد کی ضرورت پڑ گئی۔ بعد ازاں وہ اپنے قدموں پر چل کر میدان سے گئے۔ ???????????? IMÁGENES SENSIBLES: Así se desplomó Musiala durante el partido entre Bayern Múnich y Leipzig. ‼️ Todavía no hay un parte oficial sobre el estado de salud del futbolista de 23 años. Fuerza, Musiala pic.twitter.com/DO5pHeXgZo — Arielipillo (@arielipillo) August 16, 2026 جرمن میڈیا کے مطابق موسیالا کو اچانک چکر آنے کی شکایت ہوئی اور تقریباً 33 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اس کی ممکنہ وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ بائرن کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر میکس ایبرل نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ موسیالا خیریت سے ہیں۔ موسیالا ماضی میں ٹانگ اور ٹخنے کی سنگین انجریز کا شکار رہ چکے ہیں اس لیے بائرن ان کی صحت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ کلب کو امید ہے کہ وہ جلد ٹریننگ پر واپس آجائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل