Tuesday, August 18, 2026
 

امیتابھ بچن نے ممبئی میں اپنی پراپرٹی کرائے پر دے دی، رینٹ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

 



بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ممبئی میں اپنی کمرشل پراپرٹی کے تین فلورز کرائے پر دے دیے جس سے انہیں ہر ماہ 33 لاکھ بھارتی روپے کرایہ حاصل ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ میں واقع ’سگنیچر بلڈنگ‘ کے تین بالائی فلورز نیوٹریشن کمپنی ’ٹرو نیٹوو ایف-بی پرائیویٹ لیمٹڈ‘ کو پانچ سال کے لیے لیز پر دیے ہیں۔ ساتھ ہی کمپنی کو عمارت میں 9 مخصوص پارکنگ مقامات بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق لیز کا آغاز 15 اگست 2026 سے ہوا جبکہ معاہدہ 7 اگست کو رجسٹر کیا گیا تھا۔ تینوں فلورز کا مجموعی رقبہ تقریباً 8 ہزار 428 مربع فٹ ہے اور پانچ سال کے دوران معاہدے کی مجموعی مالیت تقریباً 21.88 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق معاہدے میں سالانہ کرائے میں اضافے کی شرط بھی شامل ہے جس کے تحت ہر سال کرایہ 5 فیصد بڑھایا جائے گا۔ ان کی سرمایہ کاری صرف ممبئی تک محدود نہیں، رواں سال مارچ میں انہوں نے ایودھیا میں 2.67 ایکڑ زمین تقریباً 35 کروڑ بھارتی روپے میں خریدی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل