Loading
بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے تقریب کے دوران اپنی اہلیہ مردولا ترپاٹھی کو مسلسل موبائل فون استعمال کرتے دیکھ دلچسپ انداز میں ٹوک دیا۔
یہ دلچسپ واقعہ انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن کے دوران پیش آیا جہاں پنکج ترپاٹھی گفتگو کر رہے تھے جبکہ ان کی اہلیہ اوڈینس میں بیٹھی تھیں اور موبائل فون پر مسلسل کچھ ٹائپ کرنے میں مصروف تھیں۔
اہلیہ کی توجہ فون پر دیکھ کر اداکار اپنی بات کے دوران ہی رک گئے اور مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ وہ مسلسل کس کو میسج کر رہی ہیں اور کیا ان کی بات سن بھی رہی ہیں؟
پنکج نے مذاق میں یہ بھی پوچھا کہ کہیں مردولا ان کی گفتگو ہی تو ٹائپ نہیں کر رہیں۔ کچھ ہی دیر بعد انہیں اندازہ ہوا کہ اہلیہ غالباً ان کی بیٹی سے بات کر رہی ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ اسے بتادو اس کے والد کا پروگرام شروع ہو چکا ہے۔
پنکج ترپاٹھی کے اس انداز پر تقریب میں موجود شرکا بھی قہقہے لگانے لگے۔
اداکار نے اس دلچسپ لمحے کو اپنی ازدواجی زندگی سے جوڑتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی کو 25 سال ہو چکے ہیں اور وہ گفتگو کے دوران اہلیہ کے چہرے کو دیکھ کر یہ جاننے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ ان کی باتوں پر کیا ردعمل دے رہی ہیں، مگر کافی دیر سے ان کی تمام توجہ موبائل اسکرین پر تھی۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین نے بھی دونوں کے درمیان اس بے تکلفی کو پسند کرتے ہوئے ان کے رشتے کو دوستی اور محبت سے بھرپور قرار دیا۔
واضح رہے کہ اپنے کیریئر کے ابتدائی مشکل دور کے حوالے سے پنکج ترپاٹھی ماضی میں بتا چکے ہیں کہ2004 سے 2010 تک ان کی آمدن نہ ہونے کے برابر تھی اور اس دوران گھر کے اخراجات ان کی اہلیہ اٹھاتی تھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل