Tuesday, August 18, 2026
 

خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

 



خیبر پختونخوا کے مخلتف اضلاع آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ہے جس کے سبب بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 20 اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث مردان، صوابی، پشاور اور نوشہرہ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے جبکہ اس دوران خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔ دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، خیبر، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ میں تیز ہواؤں و گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، ہری پور، مردان،صوابی، نوشہرہ، پشاور، ہنگو، اورکزئی، کرک، کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41، بنوں میں 40، چترال میں 38 اور مالم جبہ میں 24 ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز کاکول میں 16 ملی میٹر، مالم جبہ میں 04 اور بالاکوٹ میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل